ویب ڈیسک: ماڈل ٹاؤن اورڈیفنس میں کروڑوں روپے کی چوریاں کرنے والے چور کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم بلال کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں 100سے زائد مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقوں میں کروڑوں روپے کی چوریاں کرنے والا اکیلا چور گرفتار کر لیا گیا، اکیلے چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ملزم بلال نے چند ماہ کے دوران ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کے 3 گھروں میں کروڑوں مالیت کی چوری کی تھی۔
ویڈیو میں ملزم بلال کو رات کے وقت ماڈل ٹائون کی سڑکوں پر گھروں کی ریکی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے چوری کی وارداتیں کر رہا تھا۔ملزم کو چند روز قبل ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم بلال کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں 100سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔ملزم بلال نے پولیس تفتیش میں ابتک 30 سے زائد چوریوں کا اعتراف کیا ہے،ملزم کی جانب سے دیگر وارداتوں کے مقدمات بھی تلاش کئیے جا رہے ہیں،ملزم مختلف علاقوں میں 100 سے زائد وارداتیں کر چکا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے بھاری رقم برآمد کیے جانے کا امکان ہے،ملزم نے 2019 میں ڈیفنس میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گینگ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد شامل ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس زرائع