لاہور(پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ صورتحال بالکل بھی اچھی نہیں، پاکستان کرکٹ پر دباؤ ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے مشکل وقت میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے، سیکیورٹی تھریٹ کا بتائے بغیر نیوزی لینڈ ٹیم چلی گئی، ایشیاء میں جب بھی کوئی ٹیم آتی تمام چیزیں دیکھ کر آتی ہے، دونوں کرکٹ بورڈ سے کھلے لفظوں میں افسوس کا اظہار کیا ہے، پورا ویسٹرن میڈیا پاکستان کے حق میں بات کررہا ہے.
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر اپنی آواز کو اٹھائیں گے، نیوٹرل وینیو پر کبھی جاکر نہیں کھیلیں گے، یہ صورتحال ایک طور پر قائم ہے، سب ٹھیک ہوگا، کرکٹ بورڈ کو کہہ دیا ہے کہ اگر آسٹریلیا نہیں آتی تو پلان بی تیار ہو، 22 تاریخ کو وزیر اعظم پاکستان ٹیم سے ملیں گے، ہم نے اپنی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے، آپ دیکھیں گے اگلے چھ مہینوں میں کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر مضبوط کریں گے.
انہوں نے مزید کہا انگلینڈ بورڈ چیرمین کے ساتھ بھی بڑے سخت الفاظ استعمال کیے، ویسٹرن بلاک ہمیشہ سے اپنا مطلب نکالتا ہے، ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کی میٹنگ ہے، ہم نے ملکی کرکٹ کیلئے کسی کے آگے جھکنا نہیں، اس معاملے کو لیگل طریقے سے دیکھنا ہے، افغانستان کے چیئرمین کرکٹ بورڈ بھی پاکستان آرہے ہیں، میں بلاک بناکر کوئی چیز بلاک نہیں کرنا چاہتا، ای سی بی چیئرمین نے 2022 میں دورہ کی یقین دہانی کرائی، کسی بھی ایشین ٹیم کو گھر میں کرکٹ ملنا مشکل ہوگیا ہے، اس وقت ہم جذباتی طور پر چارج ہیں.