پاک انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی جمع

پاک انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی جمع
کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی، یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقینِ کرکٹ کے مشکور ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے، یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گا، ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔

History

Close |

Clear History