آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر انچیف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف اور بحرین کے کمانڈر انچیف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا، بحرین کے کمانڈر انچیف نے پاکستان کے عوام کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر انچیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو بھی سراہا، بحرین کی جانب سے حمایت و تعاون پر آرمی چیف نے اظہار تشکر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے اعانت کی فراہمی متاثرین کے ریسکیو اور آباد کاری میں انتہائی اہم ثابت ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔