مالدیپ میں عوام نے بھارت کو مسترد کردیا، محمد معیزو کی پارٹی کی دوتہائی اکثریت

muhammad muezu
کیپشن: muhammad muezu
سورس: google

ویب ڈیسک : مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی پارٹی نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے پارلیمنٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹرز نے چین کی طرف ان کے جھکاؤ کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر محمد معیزو کی پارٹی، پیپلز نیشنل کانگرس (پی این سی) نے 93 رکنی پارلیمنٹ میں دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز نیشنل کانگرس نے 86 میں سے 66 ووٹ حاصل کیے۔ نتائج کی باضابطہ توثیق میں ایک ہفتہ لگ جائے گا اور نئی اسمبلی مئی کے اوائل سے کام کرے گی۔

 41 میں سے صرف تین خواتین امیدوار منتخب ہوئیں اور جیتنے والی خواتین کا تعلق صدر محمد معیزو کی پارٹی سے ہے۔ان انتخابات کو چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا  جارہا ہے۔  
مرکزی اپوزیشن مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) جس کی پارلیمان میں ایک بھاری اکثریت تھی، نے صرف 12 نشستیں حاصل کیں۔
یادرہے  گذشتہ برس منتخب ہونے والے صدر محمد معیزو نے ملک کی ’انڈیا فرسٹ‘ پالیسی کو ختم کرنے کا عہد کیا جس سے تعلقات میں کشیدگی آئی۔ان کی حکومت نے ملک میں تعینات انڈین فوجی اہلکاروں کو ملک سے نکل جانے کا کہا۔
ناقدین نے کہا تھا کہ مالدیپ کی چین کے ساتھ قربت بڑھ سکتی ہے۔
ان کی حکمران پیپلز نیشنل کانگریس نے ووٹروں پر زور دیا تھا کہ وہ ایسی پارٹی کا انتخاب کریں جو ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو تیزی سے پورا کرے۔