کوٹ رادھاکشن : 22 سالہ نوجوان کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

کوٹ رادھاکشن : 22 سالہ نوجوان کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

کوٹ رادھا کشن: نواحی گاؤں بت میں 22 سالہ نوجوان کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.

تفصیلا ت کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب سجاد نامی نوجوان کو سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے پرانی رنجش کی بنا پر گولیاں مار کر نوجوان کو قتل کیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے، پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ تفتیش کا آغاز کردیا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔