بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
پشاور:خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیےپاک فوج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بٹگرام کےعلاقے آلائی میں چیئرلفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلی نے فوری طور پر چیف سیکرٹری سے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیوکرنےکے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خیال رہے کہ بٹگرام کے علاقے پاشتو میں چیئرلفٹ کی رسی اور حفاظتی رسی ٹوٹ گئی تھی ، جس کی وجہ سے اسکول جانے والے 6 طلبہ اور 2 اساتذہ پانچ گھنٹے سے 900 فٹ کی بلندی پرپھنسے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔