پولیس اہلکار بکرے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

پولیس اہلکار بکرے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار
پبلک نیوز: علی پورچٹھہ پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل شوکت عرف فوجی اپنے دو ساتھیوں سمیت بکرے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار. ایس ایچ او نے حوالات میں بند کر دیا گیا. کانسٹیبل شوکت اعوان عرف فوجی اور ساتھیوں نے رات کی تاریکی میں نواحی گاؤں کوٹ مہر علی کے زمیندار اور پولیس کانسٹیبل مبشر الحسن کے 2 بکرے چوری کر لیے تھے. سی پی او گوجرانوالہ کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو تھانے میں بند کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن علی پور چٹھہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل شوکت اعوان عرف فوجی نے اپنے دو ساتھیوں گلزار اور وقار کے ہمراہ نواحی گاؤں کوٹ مہر علی کے زمیندار مبشر الحسن کے ڈیرے سے دو بکرے چوری کر لیے جن کی مالیت ساٹھ ہزار روپے تھی. مذکورہ کانسٹیبل نے بکرے فروخت کیے جن کو گاوں کے لوگوں نے قصائی کے پاس پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دی. تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ بکرے کانسٹیبل شوکت اعوان نے چوری کر کے فروخت کیے ہیں. واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا. مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بہت سے لوگوں کے بکرے چوری ہوئے ہیں تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔