وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم نے ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر کے لیے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ ماڈل پناہ گاہوں کی بنیاد رکھ دی گئی۔ ماڈل پناہ گاہوِں میں بڑا کچن، کولڈ اسٹوریج، استقبالیہ، لابی تیار کی جائے گی۔ انتظارگاہ خوراک، رہائش کی بہتر سہولتیں موجود ہوں گی۔ وزیراعظم نے صوبوں میں بھی اسی طرز پر پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کر دی۔ پر ترلائی، ترنول، جی نائن اور منڈی موڑ میں چار نئی پناہ گاہیں تعمیرکی جائیں گی۔ ماڈل پناہ گاہوِں میں بڑا کچن، کولڈ اسٹوریج، استقبالیہ، لابی تیار کی جائے گی۔ ماڈل پناہ گاہوں میں انتظارگاہ خوراک و رہائش فراہم کرنے کی بہتر سہولتیں موجود ہوں گی۔ پنگاہوں کے نئے اسٹریٹجک پلان تعمیرات، فرنشننگ، گورننس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پناہ گاہوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، صلاحیت سازی اور فنانسنگ کا میکانزم ہوگا۔ وزیر اعظم نے احساس ،سی ڈی اے، این سی اے اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے نئے ماڈل پنگاہوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم کا پناہ گاہوں میں معیاری خوراک اور خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں پر ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جائے،تاکہ لوگ مفید شہری بن سکیں۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بستر اور کھانے کے ساتھ ان پناہ گاہوں میں احساس ون ونڈو سینٹرز بھی ہوں گے۔ ون ونڈو سے پسماندہ طبقہ حکومتی سماجی بہبود کے پروگراموں سے مستفیدہوگا۔ سی ڈی اے کے تعاون سے پنگاہوں کا نیا ماڈل ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے غربت کے خاتمے کے لئے سوشل سیفٹی ڈویژن کو سستی زمین دی ہے۔ ماڈل پنگاہوں میں استعمال ہونے والےفرنیچر اور فکسچر کے نمونے بھی آویزاں کیے گئے۔ پناہ گاہوں کی ماڈل ڈیزائنگ کے لیے احساس نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے ساتھ تعاون کیا،

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔