ایل این جی کی قیمتوں میں 10اعشاریہ 11 فیصد تک مزید اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں میں 10اعشاریہ 11 فیصد تک مزید اضافہ
اسلام آباد: ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11 فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں مین اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سوئی ناردرن صارفین کے لیے ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی جبکہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق دسمبر سے ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔