پاکستانی متحدہ عرب امارات میں نمبر ون

پاکستانی متحدہ عرب امارات میں نمبر ون

ویب ڈیسک: غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیورز محفوظ ڈرائیونگ میں سرفہرست ہیں۔

یالاکمپیئر انشورنس کمپیریژن پلیٹ فارم کی رپورٹ کے مطابق 2020ء میں پاکستانی ڈرائیورز میں حادثات پیش آنے کی شرح سب سے کم رہی۔ پاکستانی ڈرائیورز کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران صرف 2 اعشاریہ 5 فیصد حادثات پیش آئے۔

یالاکمپیئر انشورنس کمپیریژن پلیٹ فارم کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لبنان کے ڈرائیورز 3.2 فیصد کے ساتھ دوسر نمبر پر رہے جبکہ فلپائن اور شام کے ڈرائیورز تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثات میں کمی کی ایک وجہ کرونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن اور گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو بھی قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔