”فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں بارے قیاس آرائی نہ کریں“

”فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں بارے قیاس آرائی نہ کریں“

راولپنڈی (پبلک نیوز) ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ عوام ساتھ کھڑی ہوتوفوج کچھ بھی کرسکتی ہے۔ ٹیرز ازم سے ٹور ازم کا سفر کٹھن اور صبر آزما رہا۔ آپریشن ردالفساد دہشت گردی کےخلاف شروع کیاگیا۔ قبائلی علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہوچکی تھی۔

نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 22 فروری 2017کوآرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کاآغازہوا۔ ردالفساد کا بنیادی محورعوام ہیں۔

ہرپاکستانی ردالفساد  کا سپاہی ہے۔  آپریشن ردالفساد  دہشت گردی کے خلاف شروع  کیا گیا۔  دہشت گرد نا کام کوششوں میں مصروف تھے۔ 2010 سے2017 تک مختلف ایریاز کو دہشت گردوں سے کلیئر کرایا جا چکا تھا۔

قبائلی علاقوں میں ریاست کی رٹ بحال ہوچکی تھی۔ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کودنیانےسراہا۔ 3لاکھ 75ہزارسے زائد انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے گئے۔ پنجاب میں 34ہزارانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے گئے۔ بلوچستان میں 80ہزارسے زائدانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں 92ہزارسےزائدانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے گئے۔ بہت سے دہشت گرد نیٹ ورک کوختم کیاگیا۔ سندھ میں چینی قونصل خانے پرحملے کوناکام بنایا گیا۔ 353 دہشت گردوں کوجہنم  واصل کیا گیا۔ پاک افغان بارڈر پرباڑ کا84 فیصد کام مکمل ہوچکا۔ پولیس اورلیویز اہلکاروں کوٹریننگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ہزار لیویزاہلکاروں کی ٹریننگ جاری۔ نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف اقدامات کیے گئے۔ 78سےزائددہشت گردتنظیموں کےخلاف بھرپورایکشن لیاگیا۔ مؤثرلائحہ عمل سے دہشت گردی پرقابوپایاگیا۔ پیغام پاکستان نے شدت پسندی کے بیانیے کوشکست دی۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی۔ کراچی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کاآغازہوچکاہے۔ آج پاکستان میں کھیلوں کےمیدان آبادہیں۔ پچھلاایک سال پاکستان کوایک قدرتی آفت کاسامناکرناپڑا۔ کوویڈ19نے ملک میں اپنے پنجے گاڑھے۔ ملک میں ویکسی نیشن کاعمل جاری ہے۔ چین نے افواج پاکستان کوویکسین دی۔ افواج پاکستان نےکوروناویکسین فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دے دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوڈسکیورٹی کاچیلنج بھی لاحق ہوا۔ فوڈسکیورٹی کےچیلنج سے نمٹنے کے لیے فوج نے کرداراداکیا۔ امن کاسفرجاری ہے۔ عوام کے تعاون سے ہرچیلنج پرقابوپائیں گے۔ یوم پاکستان بھرپورطریقے سے منایاجائےگا۔ ابھی بہت کام کرناباقی ہے۔ سوشل میڈیاپرشدت پسندمواد کےخاتمے پرکام ہورہاہے۔ پیغام پاکستان کے بہترنتائج سامنےآئے۔ زیادہ قربانیاں عوام نے دی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔