9 مئی واقعات : خیبرپختونخوا کابینہ   کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

9 مئی واقعات : خیبرپختونخوا کابینہ   کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کابینہ نے  9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس  ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔

 صوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے  ڈی آئی خان کی سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کے لئے 565 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی دی، گئی ہے،  نئی آسامیوں میں 5 سب انسپکٹرز، 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 50 ہیڈ کانسٹیبلز اور 500 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ نے  پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد کے طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی ،  ٹریفک وارڈن سسٹم کے لیے 1,179 پوسٹوں کی تخلیق کی جائے گی ، آسامیوں میں سپرنٹنڈنٹ پولیس، ٹریفک آفیسر، سینئر وارڈن، وارڈن، ہیڈ کانسٹیبل، اور جونیئر پیٹرولنگ آفیسر شامل ہیں۔

کابینہ نے کیڈٹ کالج رزمک، کیڈٹ کالج سپینکئی اور کیڈٹ کالج وانا کے لئے 319.627 ملین روپے کے اضافی فنڈ کی منظوری دی۔ اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ   کابینہ نے 53 کلومیٹر 'بورڈ یختنگی-پورن-مارتونگ سڑک اور  18 کلو میٹر کالام-اتروڑ گبرال سڑک کو صوبائی اختیار میں لانے کی منظوری بھی دے دی۔

Watch Live Public News