پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

 پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو کرانےکااعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اسکروٹنی 25فروری کو ہوگی۔ 

مزید یہ کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ سنٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔  انتخابات میں بیرسٹر گوہر بانی چئیرمین کے پینل سے چئیرمین کے امیدوار ہونگے اور پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات چاروں صوبوں اور وفاق میں بالوقت ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایک چئیرمین کے عہدے پر انتخابات کروائے گی، جنرل سیکرٹری کے پینل پر 15 عہدوں پر انتخابات ہوں گے جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔ 

اڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے این سیٹ پر انتخابات ہوں گے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ایڈوکیشن اینڈ ٹریننگ) کے لئے ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے 4 امیدوار ہوں گے جبکہ سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری جنرل کے آٹھ امیدوار ہوں گے۔