فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کو خط، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کو خط، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر   فواد چودھری نے  8 فروری کے انتخابات کے بائیکا ٹ کا اعلان  کردیا۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ   الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط میں فواد چودھری نے کہا کہ  ایسے انتخابات سے بننے والی حکومت نہ صرف اخلاقی بلکہ قانونی مینڈیٹ سے بھی محروم ہوگی اور ملک کے مسائل اور چیلنجز سے  نبردآزما ہونے کی قطعی صلاحیت نہیں  رکھتی ہوگی۔

  فواد چودھری نے خط میں لکھا کہ  میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، اپنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں۔