شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر

شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر
قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی گھنٹے کی انجری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کرک انفو کے مطابق فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 24 جولائی سے شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے یہ فیصلہ ان کی گھٹنے کی انجری کے باعث کیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاہین آفریدی گیند پکڑنے کیلئے ڈائیو لگاتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد شاہین آفریدی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔ ان کی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے 14 اعشاریہ 1 اوررز میں 4 وکٹیں لی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے صرف 7 اوور پھینکے تھے لیکن ان کے حصے میں کوئی بھی وکٹ نہیں آئی تھی۔ https://twitter.com/Alam_Strikes/status/1550156927132438529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1550156927132438529%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F686861 ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فہیم اشرف یا حارث رئوف کو کھلانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کے سپن بائولر مہیش تھکشانا بھی زخمی ہیں۔ ان کو بھی دوسرے میچ سے آئوٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کی رپلیسمنٹ میں لاکشتھتھا مانا سنگھے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ اوپنر پاتھم نشانکا بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔