پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22جون ، 2021
وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو ایک بار پھر فوجی اڈے دینے سےانکار،واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئےمضمون میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے ساتھ مل کر امن کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں لیکن جنگ کے لئے نہیں، کہا امریکا 20 سال میں جنگ نہیں جیت سکا تو ہمارے ملک میں اڈوں کے ساتھ کیسے جیتے گا،امریکی انخلا کے بعد کسی تنازع کےمتحمل نہیں ہوسکتےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات پر آزادانہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ،کہا دنیا بھر کے کشمیری اگر ان یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیں تو بھارت کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرنا ہوگی،کہا افغانستان کی صورتحال تشویشناک ہے،ہم ہمسایہ ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیںشہبازشریف کی شوگرملز انکوائری کیس میں ایف آئی اے لاہورمیں پیشی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ساتھ تھی ، بینکنگ کورٹ شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظورکرچکی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی،"عوام کی جیب خالی ہے، اس لئے یہ بجٹ جعلی ہے" کا سچ بولنے پرشہبازشریف کو ایف آئی اے بلایا گیا، حکومت سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکی ہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت کورونا کیسز اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی

Watch Live Public News