پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 22جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 22جون 2021
وزیراعظم عمران خان امریکی چینل کو انٹرویو کا معاملہ، حکومت پاکستان کا ایچ بی او انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ، انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پر ایچ بی او سے وضاحت مانگ لی گئی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس ہوا جس میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے پنجاب کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا۔ سہولت بازار قائم کرنے سمیت متعدد منظوریاں دے دی گئیں۔کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہوگیا، شہر کے تمام انڈسٹریل زون کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔بلوچستان حکومت پر چھائے بحران کے بادل چھٹنے لگے، شہریار آفریدی کا دورہ بلوچستان کامیابی سے مکمل، شہریار آفریدی کی وزیراعلیٰ بلوچستان، یار محمد رند سے علیحٰدہ ملاقاتیں، اختلافات ختم کرنے کی اپیل، وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم بلوچستان کے درمیان جاری تنائو کی برف پگھلنے لگی۔این سی او سی کا کراچی ائرپورٹ سمیت ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے اندرون ملک لاونجزمیں مسافروں کے رش کانوٹس، مسافروں کا رش کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اقدامات کی ہدایات جاری

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔