آٹا بحران پھر سے سر اٹھانے لگا

آٹا بحران پھر سے سر اٹھانے لگا
کراچی (پبلک نیوز) صوبائی وزیر سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور غلط فیصلوں سے پھر آٹا بحران سر اٹھانے لگا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ملک بھرمیں کل سے آٹے کی سپلائی بند نہ کریں، عوام کوپریشانی ہوگی۔انھوں نے وفاق سے ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس لگنے سے ملک میں مزید آٹا مہنگا اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ٹیکس واپس یا کم کیے جائیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت فلورملز ایسوسی ایشنز کےمسائل حل کرے، ملک میں آٹے کابحران ہواتوذمہ دار وفاق ہوگا۔ نالائق حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن سے مل بیٹھ کر بات چیت کرے اور مطالبات پورے کرے۔ نیازی جیسے نااہل شخص کی وجہ سے ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔