پبلک نیوز ہیڈلائنز، 03 بجے،22 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، 03 بجے،22 مارچ 2021
براڈشیٹ کمپنی کو15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف، رپورٹ کے مطابق15لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہوئیں، رپورٹ کے ساتھ مختلف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا، 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں. پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کئے گئے، مسترد ووٹوں کو منظور کرکے رہنما پیپلزپارٹی کو چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے، فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، صادق سنجرانی، سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا، سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی معاملے پر سماعت، یوسف رضاگیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرادیں، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا ہم ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت نہیں کرسکتے، ممبر کےپی ارشاد قیصر بولے الیکشن کمیشن کے حکم پر من وعن عمل نہیں ہوا، سماعت 5 اپریل تک ملتوی۔3 مارچ کو پاکستان کے آئین کو جھنجھوڑا گیا، ملیکہ بخاری کہتی ہیں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، پارلیمان کی توقیر مجروع کی گئی، یوسف رضاگیلانی، علی حیدر گیلانی نے ملکر ضمیر فروشی کو آگے بڑھایا، سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹسز کو نہیں روکا، الیکشن کمیشن کے پاس بڑے اختیارات ہیں، وہ استعمال کرے۔ووٹ خریدنے اور ضائع کرنے کی جو واردات گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں پکڑی گئی ہے، وہ ثبوت کسی صورت بھی نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کہتے ہیں الیکشن کمیشن ضمیروں کے سوداگر کو نااہل کرکے مثال بنائے، آئندہ کوئی سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلانے کی جرات نہیں کرے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔