فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات سےتنازع حل کرناچاہیے

فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات سےتنازع حل کرناچاہیے
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہےکہ عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات سےتنازع حل کرناچاہیے۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائےخارجہ اجلاس کےانعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کیخلاف پندرہ مارچ کوعالمی دن قرار دینا بڑی کامیابی ہے۔ اوآئی سی دنیا کی آدھی آبادی کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ دوسری بڑی تنظیم ہے۔ اوآئی سی ممالک یکجہتی اور مشترکہ مفادکے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021میں افغانستان سےمتعلق اوآئی سی کااجلاس کامیاب رہا۔ افغانستان میں امن کیلئے اوآئی سی ممالک کاکرداراہم ہے،افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات سےتنازع حل کرناچاہیے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور دیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔