مسلم لیگ ن کی نامورشخصیات کا ضمنی الیکشن لڑنےسے انکار

مسلم لیگ ن کی نامورشخصیات کا ضمنی الیکشن لڑنےسے انکار
کیپشن: مسلم لیگ ن کی نامورشخصیات کا ضمنی الیکشن لڑنےسے انکار

پبلک نیوز: ضمنی انتخابات کا معاملہ،مسلم لیگ ن کے بڑے پہلوان   ضمنی انتخابات کے اکھاڑے سے باہر ،لاہور میں 5 نشتوں پر ضمنی انتخابات کی ریس میں سینئر رہنما نےحصہ لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود الیکشن میں شکست کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر قائم  ہیں جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف  کی طرف سے بھی ضمنی انتخابات میں  عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی اور سابق ایم این اے علی پرویز ملک این اے 119 سے انتخاب لڑنے کے مضبوط امیدوار  ہیں۔جبکہ ن لیگ کی جانب سے پی پی 158 سے راؤ شہاب الدین, پی پی 164 سے ملک خالد کھوکھر مضبوط امیدوار ہیں۔

 ن لیگ کی جانب سے پی پی 147 پر چوہدری شہباز پارٹی ٹکٹ کیلئے مضبوط امیدوار  ہیں جبکہ آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی پی پی 149 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔