بھارتی فضائیہ میں ’’اڑتے تابوت‘‘ کیا کر رہے ہیں ؟

بھارتی فضائیہ میں ’’اڑتے تابوت‘‘ کیا کر رہے ہیں ؟
نئی دہلی ( ویب ڈیسک )گزشتہ روز بھارت میں روسی ساختہ طیارہ بھارتی صوبے پنجاب کی علاقے موگا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کی زد میں آکر پائلٹ بھی جانبر نہ ہو سکا ٗ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ مگ 21طیارہ کیوں حادثے کا شکار ہوا اور کیوں پائلٹ ابھینو چوہدری ایمرجنسی لینڈنگ میں کامیاب نہ ہو سکا لیکن سوشل میڈیا پر یہ سوالات بہت زور و شور سے ہوئے کہ آخر اس پرانے طیارے کی بھارتی فضائیہ میں ابھی تک موجودگی کیوں ہے۔جب پبلک نیوز نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی تو یہ حیران کن وجہ سامنے آئی کہ دنیا کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کا دعودیدار بھارت اپنی فضائیہ میں ’’ اڑتے تابوت‘‘ بھی شامل رکھتا ہے۔دراصل پرانی ٹیکنالوجی کے حامل روسی ساختہ مگ 21 کو بھارتی فوجی زبان میں ’’ اڑتے تابوت‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان طیارے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جنگی طیارے نہیں بلکہ میت کا تابوت ہیں کیونکہ جو بھارتی پائلٹ ان میں بیٹھ جاتا ہے اس کے زندہ واپس آنے کی کوئی امید باقی نہیں رہتی ۔ بھارتی فضائیہ کے یہ اڑتے ہوئے تابوت مسلسل بھارتی پائلٹوں کی موت کا سبب بنتے رہتے ہیں ٗ اسی سال مارچ میں ایک ’’اڑتا تابوت ‘‘ اپنے پائلٹ سمیت جل کر خاک ہو گیا ٗ جبکہ گزشتہ سال نومبر اور مئی کے مہینوں میں بھی یہ ’’ اڑتے تابوت‘‘ حادثوں کا شکار ہوئے تھے۔

Watch Live Public News