اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر، پاکستان کا منفرد اعزاز

اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر، پاکستان کا منفرد اعزاز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ روز عالم اسلام کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزرا ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن  کے چیئرمین شریک ہوئے۔

قومی گرڈ کو 1100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے لیے تیار کیے گئے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-ٹو کی تعمیر سات سال میں مکمل ہوئی ہے۔

K-2 کی ملکیت جوہری ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس ہے جبکہ پی اے ای سی اس کو چلائے گی۔ پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی ٹیسٹنگ اور ٹرائلز اپنے سیکیورٹی اور حفاظتی پروٹوکول کی تصدیق کے لئے گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھے۔ حساس نظام کا ٹرائل مارچ میں 48 میگاواٹ سے 1100 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کے قابل تھا اور یہ مئی تک جاری رہا۔

خیال رہے کے ٹو نیوکلیئرپاورپلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری کانیوکلیرپاورپلانٹ ہے ، پلانٹ حفاظت اورسیفٹی کےجدیدترین انتظامات سے آراستہ ہے ، جس میں داخلی اورخارجی تحفظ اورحادثات سےبچاؤکےعلاوہ ایمرجنسی صلاحیتیں شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی آپریشنل مدت 60 سال ہے جسے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس پلانٹ سے صاف توانائی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔