کمپنی کی غلطی، صارفین بٹ کوائن کے مالک بن گئے

کمپنی کی غلطی، صارفین بٹ کوائن کے مالک بن گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں کرپٹو کرنسی کا کام کرنے والی کمپنی بلاکفی نے غلطی سے لاکھوں صارفین کو کروڑوں روپے مالیت کے بٹ کوائنز ٹرانسفر کردیئے۔

کمپنی نے نقصان اور صارفین کے اکاؤنٹ میں بٹ کوائن منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تشہیری مہم کے دوران صارفین کو رقم غلطی سے ڈالرز کے بجائے بٹ کوائن میں کر دی گئی۔ کمپنی نے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں 700 ڈالرز بھیجنے کے بجائے اتنے ہی بٹ کوائنز بھیجے۔

کمپنی کے مطابق بٹ کوائن کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں مگر بیشتر صارفین اپنے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی نکال چکے ہیں، جس کا نقصان ادارے کو ہوا۔۔ بلاکفی کی اس غلطی سے امریکا میں گھر بیٹھے کئی سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے وابستہ نوجوان لکھ پتی ہو گئے۔ حالیہ کمی کے باوجود ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت بھی 55 لاکھ روپے سے زائد ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔