پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،22مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،22مئی 2021
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، بیشتر علاقوں میں بجلی بند، 25 گرڈ اسٹیشنز بند ہوگئے، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی گولیمار سمیت متعدد علاقے متاثر، ڈی ایچ اے کے متعدد فیز بھی بجلی سے محروم، نیو کراچی، گلشن اقبال، شادمان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت کا پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ، سیاحتی مقامات، سی ویو، تفریحی پارکس بند رہیں گے، دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پیر سے شام 6 بجے تک ایس اوپیز کے تحت کھلی رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ کورونا صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔ماسک پہنیں اس سے پہلے کہ آکسیجن کا ماسک پہننا پڑجائے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کورونا میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، کچھ طبقے ناراض ہوتے ہیں، سختیوں کو ختم کرنا ہے تو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، ایس اوپیز پر عمل ہوتو حکومت سخت فیصلے نہیں کرے گی، ویکسی نیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، خطرناک وائرس مزید 88 جانیں نگل گیا، اموات کی کل تعداد20 ہزار 177 ہوگئی، ملک بھرمیں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی، این سی اوسی حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔این سی اوسی نے 30 سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا، اسدعمر کہتے ہیں آج سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا، ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو میسج موصول ہونےلگے۔

Watch Live Public News