میو ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن بیٹھا

میو ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن بیٹھا
لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں میو ہسپتال کا نجی سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن بیٹھا۔ پیسوں کی لالچ میں مریضہ کا زخم خراب کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 مئی کو ایمرجنسی میں کمر میں زخم کے علاج کیلئے شمیم بیگم کو لایا گیا۔ جہاں سے ان کو سرجیکل ٹاور میں شفٹ کر دیا گیا۔ وہاں پر سیکیورٹی گارڈ بطور ڈاکٹر لواحقین سے ملا اور ان کو آپریشن پر راضی کر لیا۔ آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن سے مل کر سکیورٹی گارڈ نے کمر کے زخم کا آپریشن کیا۔ جس کے بعد گھر میں پٹی کرنے کے 500 روپے مقرر طے پائے۔ جعلی ڈاکٹر دو بار گھر گیا، پٹیاں کیں اور پیسے بٹورے۔مریضہ کے زخم ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئے، خون بھی نہ رکا اور کمر کا درد بھی بڑھتا چلا گیا جس پر دوبارہ ایمرجنسی لایا گیا۔ ڈاکٹر کو معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ کسی ڈاکٹر کے بجائے اناڑی کا کیا ہوا آپریشن ہے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ حقیقت سامنے آنے پر سکیورٹی گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جعلی ڈاکٹر کا ساتھ دینے والا اوٹی ٹیکنیشن بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ڈاکٹر افتخار کے مطابق مریض کے لواحقین نے درخواست دی تھی، جس پر کارروائی کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔