قومی اسمبلی میں سانحہ 9مئی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں سانحہ 9مئی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سانحہ نو مئی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی یوم سیاہ سے متعلق افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ 9مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، ملوث عناصر کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ قرارداد کے متن کے مطابق نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے، نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا۔ ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔