پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آنے لگی ، پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آنے لگی ، پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی آگئی جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 704 بیس پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 58076 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ تیزی کا سلسلہ یہی نہیں تھما اور جاری رہا بعدازاں 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس میں آئی ہوئی تیزی 704 پوائنٹس سے بڑھ کر 825 پوائنٹس میں تبدیل ہوگئی۔ نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج ملکی تاریخ کی 58 ہزار 196 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔