بیلاروس کا پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان

بیلاروس کا پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان

اسلام آباد -بیلاروس نے پاکستان کو 76 ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں ویزا آن ارائیول کی سہولت دی جائے گی۔ پاکستانیوں کے لیے اس سہولت کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا۔ ایسے ملٹیپل شینگن ویزا کے حامل پاکستانی جو ایک دفعہ شینگن زون میں انٹری کر چکے ہیں اس ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ویزا 30 دن تک ہوائی سفر کر سکتے ہیں۔

اہم یورپی ملک بیلاروس کی جانب سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے پاکستانی پاسپورٹ مزید مستحکم ہو گا۔ بیلاروس کی حکومت نے پاکستان کو 76 ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن کے شہری بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے کسی ایک پر پہنچنے پر بیلاروس میں داخل ہو سکتے ہیں۔ بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 17 اکتوبر سے ایک سے زیادہ انٹری شینگن ویزا رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 دن کی مدت کے لیے بیلاروس آمد کی اجازت ہو گی۔ سفیر نے کہا کہ ایک مسافر (پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر) کے پاس بیلاروس سفر کے لیے درست دستاویز ہونی چاہیے، ایسے افراد جن کے پاس یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے کسی کا ایک کا انٹری ویزا ہو یا یورپی یونین یا شینگن ایریا کے داخلے کا سٹیمپ رکھنے والے افراد بھی بیلاروس میں انٹری کر سکتے ہیں۔

بیلاروس کی حکومت کی طرف سے ویزا آزاد کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کے رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان اچھے تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور پاکستان سے ہر سال تاجروں کی ایک بڑی تعداد مواقع تلاش کرنے کے لیے بیلاروس کا سفر کرتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔