پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 22 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 22 اکتوبر 2021
کمرتوڑ مہنگائی کےخلاف اپوزیشن سڑکوں پر آگئی، پی ڈی ایم آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرےکررہی ہے، کراچی، لاہور،سرگودھا، پشاور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج، مولانافضل الرحمان کراچی میں مہنگائی کےخلاف مارچ کی قیادت کریں گے، لاہورمیں ن لیگ سڑکوں پر طاقت کامظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد میں میٹروسمیت فیض آباد انٹرچینج مری روڈ سے آنے والی سڑک ٹریفک کےلئے بند، پولیس نے الرٹ جاری کردیا، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کونائنتھ ایونیو کامتبادل راستہ استعمال کرنےکی ہدایت،اسلام آباد ایکسپریس وے سے آئی جے پی روڈ کو جانے والا راستہ بھی بند،عوام کو مشکلات کا سامنا۔ لاہورمیں وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، چوہدری محمد سرور نے عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی، گورنر پنجاب نے بتایا دورہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کےلیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے گورنر پبجاب کے کردار کو سراہا، سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اپوزیشن کا احتجاج خودنمائی کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے، اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کررہی ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اپوزیشن کا موجودہ حالات میں رویہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان، انٹربینک میں54 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت174 روپے50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی، ٹریڈنگ کے دوران332 سے زائد پوائنٹس کم ہوگئے،100 انڈیکس 45 ہزار489 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گورنراسٹیٹ بینک جیسے لوگ آئی ایم ایف کی طرف سے آئے ہیں، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا قومی اسمبلی پر اظہار خیال، کہا ملک کو دیوالیہ کرکے یہ لوگ بیرون ملک چلے جائیں گے، قرضے کی والیم بڑھی ہے، ملک پریکٹیکلی دیوالیہ ہورہا ہے، بلوچستان کا اہم معاملہ ہے اس پر بات ہونی چاہیے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔