پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،22ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،22ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک بار اضافہ ہوا ہے جب مثبت کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، مہلک کورونا وائرس نے مزید 47 زندگیوں کو نگل لیا جبکہ این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اکیلے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا، پڑوسی ممالک کو دیکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، بی بی سی کو انٹرویو میں کہا افغانستان میں جامع حکومت تشکیل نہ دی گئی توخانہ جنگی ہوگی، افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی جائے پناہ کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے، افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا غیراسلامی ہوگا۔ بلاول بھٹو زرادری نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے بارے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دےدیا، بی بی سی ورلڈ کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پراتفاق رائے کے بعد ہی افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے، افغانستان کو خطے میں دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کیا جائے، افغان شہریوں کی طرح پاکستانی بھی کئی دہائیوں کی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔ وزیرخارجہ کی نیویارک میں مصری ہم منصب سے ملاقات، کہا دونوں ممالک کےدرمیان پارلیمانی، اقتصادی، دفاعی، تہذیبی اور علمی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، شاہ محمود قریشی سے پرتگال کے وزیرخارجہ کی بھی ملاقات، کثیرالجہتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، وزیرخارجہ نے فیٹف فورم پر پاکستان کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ کی فارن پریس ایسوسی ایشن کےساتھ ورچوئل ملاقات، کہا افغانستان کی صورتحال بدل رہی ہے، عالمی برادری کی طالبان سے کچھ توقعات ہیں، اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو جگہ نہیں ملنی چاہیے، توقع ہے طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وعدوں کی پاسداری کریں گے، افغانوں کے منجمند اثاثے کھولنے سے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News