آسٹریلیا بھی سیریز منسوخ کرنے کیلئے پر تول رہا ہے

آسٹریلیا بھی سیریز منسوخ کرنے کیلئے پر تول رہا ہے
لاہور ( ویب ڈیسک ) چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بہت سادہ سی بات ہے یہ ویسٹرن مائنڈ سیٹ ہے، ویسٹرن بلاک ہے، ابھی آسٹریلیا بھی سیریز منسوخ کرنے کیلئے پل تول رہا ہے، اس کی امید تھی ، جب ایسی صورتحال ہوتی ہے تو یہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ ہمارے لئے سبق ہے، ہم آپس میں لڑتے رہتے ہیں، ابھی تک جو بات کی گئی ہے وہ انٹرنیشنل کوریڈرز تک ہمارا ویو پوائنٹ سمجھا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ سیریز منسوخ کرنی تھی، بہانہ ڈھونڈا گیا ، ایک طریقہ اپنایا گیا اس ٹور سے نکلنے کا، عالمی میڈیا دیکھیں، ساری دنیا انگلینڈ پر تھو تھو کر رہی ہے، ابھی آسٹریلیا سے سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی مگر جب ہم فائیو آئیز کی بات کرتے ہیں، جو انٹیلی جنس شیئرنگ ہےتو ان سب ممالک کا موقف ایک ہو جاتا ہے، یہ بڑا کمزور موقف ہے، ببل لائف یا قرنطینہ لائف تو سب گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کیا قربانیاں دی ہیں، جب ان کو ضرورت ہوتی ہے ہمیں استعمال کریں گے اور استعمال کر لیتے ہیں تو ہمیں ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں، یہ پالیسی اب رکنی چاہئے، ایک کرکٹر اب چیئر مین بنا ہے تو انہیں بلنٹ قسم کا ایک ردعمل مجھ سے ملے گا، یہ کرکٹ ہے، اس میں سیاست اب نہیں چلے گی، ہماری غلطی نہیں ہے، ہم کارنر ہو گئے ہیں، ان کے بہانوں کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں کوئی کمتری کا احساس نہیں بنا لینا چاہیے کہ ہمیں دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ ہم محفوظ ملک ہے، بیرونی ٹیموں کو یہاں بلا کر یہ ثابت کرنے کی ہمیں کوئی ضرورت کہ ہم ٹھیک ہے، ان کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا، ہمارا نظریہ ٹھیک ہے، ہم بچھے جاتے ہیں اور یہ ہماری مرمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کا موقف نہیں بدلے لیں ، پہلے تو ہمیں اپنا موقف تبدیل کرنا ہے، ویسٹرن بلاک کو پتہ ہے کس کی بات سننی ہے، کس کو مکھن لگانا ہے، اس ساری صورتحال میں پاکستان بڑا پلیئر نہیں ہے،تو ہم ان کو ڈرا کر آگے نکل جائیں گے اور یہ کچھ نہیں کہیں گے مگر اب وقت بدل چکا ہے۔

Watch Live Public News