محسن نقوی کی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات، انگلینڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات، انگلینڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال
سورس: publicnews

(لندن) محمد شکیل خان: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن  و چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا۔ اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت کی۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں  ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں چئیرمینز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے انتظامات سے آگاہ بھی کیا۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کے لئے ہر لحاظ سے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ کرکٹ کھیل کے ساتھ دلوں کو جوڑتا ہے۔ 

چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔