ویب ڈیسک: پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم آمد، وہیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔