پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: روپے کی قدر میں بہتری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ آئل کمپنیز کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 98 پیسے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے، مٹی کے تیل میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے کی قدر میں 5 فیصد اضافہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا سلسلہ جاری رہا تو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تاہم پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔