قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا.
روبکار کی تصدیق کے بعد شہباز شریف کو رہا کیا گیا، جیل کے باہر موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہباز شریف کی رہائی پر انکا استقبال کیا. اس موقع پر رانا ثناء اللہ ، حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے.
صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لئے اج بڑا دن ہے، مسلم لیگ ن کے لئیے شہباز شریف کی رہائی لارجر بینج نے دی، انتقام پر مبنی پراپیگنڈا زمین بوس ہو گیا ہے، شہباز شریف رہائی کے بعد اپوزیشن کا رول ادا کریں گے، ملک کو اس وقت ان کی بہت ضرورت تھی، شہباز شریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔