پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،23 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،23 اپریل 2021
حکومت نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کےلیے پاک فوج کو طلب کرلیا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، قوم ایس اوپیز پر عمل کرے، ہم نے احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، جس سے معیشت کو نقصان پہنچے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کےلیے پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔حکومت کا 5 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں تمام اسکول بند کرنے کا فیصلہ، اسد عمر کہتے ہیں دفتری اوقات دوپہر دو بجے تک محدود کردیئےہیں، عوام دن کے وقت شاپنگ کریں، افطار کے بعد بازار بند ہونگے، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، ڈاکٹر فیصل سلطان بولے ہمارے ہیلتھ سسٹم اور اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحتیت کا نوے فیصد تک استعمال کررہے ہیں۔توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا، نواز شریف کی گاڑیاں بھی 30 دن کے اندر نیلام کردی جائیں،نوازشریف کے 8 بینک اکاؤنٹس سے رقوم بھی سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم، ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ کو جائیداد نیلام کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔شہباز شریف کو کوٹ لکھ پت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا، اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کرائے، مچلکوں کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کی، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔۔۔اور۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث نہ ہوسکی، ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے نعرے اور شور شرابہ، اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔