انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ فیچر صارفین کے غیر مہذب پیغامات کو خودکار طریقے سے فلٹر کرے گا۔

مشہور شخصیات کی جانب سے سائبر سیکیورٹی سے متعلق درعمل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نیا فیچر صارفین کے غیر مہذب پیغامات کو خودکار طریقے سے فلٹر کردے گا۔

اس سے قبل  دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک کو اپنے پلیٹ فارمز میں عالمی سطح پر غلط اطلاعات کو بڑھاوا دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طویل عرصے سے جانچ پڑتال جاری ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کو کیسے روک سکتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔