پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی

پاک افغان کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی
لاہور ( پبلک نیوز) پاک افغانستان کرکٹ سیریز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ترجمان افغان کرکٹ بورڈ نے اہم بیان جاری کر دیا۔ ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاک افغانستان ایک روزہ کرکٹ سیریز سری لنکا کی بجائے پاکستان میں ہو گی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز ستمبر کے پہلے ہفتہ سری لنکا میں کھیلی جانا تھی۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے باعث سیریز پاکستان منتقل ہوئی۔ افغانستان کے 14 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں نہیں روکی گئیں۔ اب افغانستان نے ایک روز سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے، پاکستان میں انعقاد بارے بھی وضاحت کر دی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔