آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کے ضلع شیروانگی کا دورہ،زخمی جوانوں کی عیادت کی

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کے ضلع شیروانگی کا دورہ،زخمی جوانوں کی عیادت کی
راولپنڈی: آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں پاکستان میں مکمل امن اور استحکام آنے تک رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے ضلع شیروانگی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو اسمان منزہ کے قریب دہشتگرد حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں پاکستان میں مکمل امن اور استحکام آنے تک رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آ رمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز اور انٹیلیجنس آپریشن پر بھی بریف کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔