برطانوی طیارے  میں ہچکولے، مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

برطانوی طیارے  میں ہچکولے، مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں
کیپشن: برطانوی طیارے  میں ہچکولے، مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

ویب ڈیسک: برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے کے ہچکولے کھانے سے دو مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی یونان کے جزیرے کورفو سے لندن جانے والی ایک پرواز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی۔

 پرواز میں 181مسافر سوار تھے، جسے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بدترین ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔   ہوائی جہاز اس دوران اچانک 200 میٹر نیچے آ گیا اور اس قدر شدید ہچکولے آئے کہ عملے کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

 ان میں سے دو لوگوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔

 طیارے کے بحفاظت اترتے ہی زخمی لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Watch Live Public News