اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں چھپ کر خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا تعلق سینیٹ سے ہے۔ پولیس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کرکے اس کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موبائل پکڑے شخص سے ایک خاتون پوچھ رہی ہے کہ وہ کیوں ایسا کر رہا ہے جس پر وہ شخص معذرت کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں اے ٹی ایم پر آئی خواتین کی ویڈیو بنا رہا تھا، جب اس کی ایک خاتون کیساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کی شناخت ہوگئی۔ https://twitter.com/ZobiaKhurshid/status/1472983486101393411?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472983486101393411%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F75640%2Fsenate-employee-video-islamabad%2F پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ہی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ خواتین کی خفیہ ویڈیو بنانے والے اس ملزم کا نام رانا اظہر ہے جو سینیٹ میں ملازمت کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم رانا اظہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔