ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آئی کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا ، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجوتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا، سیکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے، خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائیر کی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔ دہشتگردی کے واقعہ میں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔