دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی، پرویز الہیٰ

دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی، پرویز الہیٰ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہم کسی سے نہیں مانگتے، اللّٰہ اور اُس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مانگتے ہیں، دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس کام کو جاری رکھیں گے، یقین سے کہتا ہوں آئندہ نسلیں دین کی خدمت جاری رکھیں گی۔ خاتم النبین صلی اللّٰہ علیہ وسلم بل اور قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ بل منظور کرنے پر ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پرائمری اسکول سے ایف اے تک قرآن کریم لازمی قرار دی گئی، اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں، مجھے میری کابینہ کو یہ سعادت بخشی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر جو قانون سازی ہوئی، اس کی عمران خان اور پی ٹی آئی کو سعادت ملی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔