پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 23فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 23فروری 2021

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کو ریلیف مل گیا، سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار، الیکشن ٹربیونل سندھ نے قادر خان مندوخیل کی اپیل مستردکردی

سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لیگی رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا

لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انہیں بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا ،پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ تحریک انصاف کی ہے ،کہا "ڈیم فنڈ والے بابا " میرے حصے میں ساڑھے چار کروڑ روپے ڈال گئے جہاں موقع ملے گا اس اندھیرنگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا

وزیراعظم عمران خان کی این اے 75 میں ری پولنگ کے لئے پارٹی امیدوار کو اپوزیشن کا چیلنج قبول کرنے کی ہدایت ،ٹویٹ کیا ہم نے ہمیشہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کی حمایت کی

زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، پوری ریاست کی طاقت شیر کے خوف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے جھونک دیتے ہو اور پھربھی شکست کھا گئے تو الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا؟ مریم نواز کا ردعمل

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔