گلگت بلتستان حکومت کا قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کیلئے بڑا فیصلہ

گلگت بلتستان حکومت کا قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کیلئے بڑا فیصلہ
سکردو (پبلک نیوز) گلگت بلتستان حکومت نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے.تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کابینہ نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب "محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ آف ایڈونچرسپورٹس ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ" کے قیام کی منظوری دے دی ہے. محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو تعلیمی قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موزوں ملازمت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔کابینہ نے محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لئے نامزد کر دیا گیا اور محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو 30 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کی گیا جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جلد قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے گھر سکردو لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔