’حکومت فیک نیوز پھیلا رہی ہے 2011ء میں آصف زرداری بھی روس گئے‘

’حکومت فیک نیوز پھیلا رہی ہے 2011ء میں آصف زرداری بھی روس گئے‘
سوشل میڈیا سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں صحافی سلیم صافی نے وزیر اعظم کے دورہ روس پر سوال اٹھا دیئے . ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوزپھیلاناپی ٹی آئی کامستقل وطیرہ ہے۔عمران خان کےدورہ روس کے بارےمیں حکومتی ترجمان یہ فیک نیوزتسلسل کےساتھ پھیلارہےہیں کہ کسی پاکستانی حکمران کاپچیس سال میں یہ پہلادورہ روس ہےحالانکہ زرداری ۲۰۱۱ میں دورہ کرچکےہیں۔کیا پیکا آرڈیننس کےتحت ان ترجمانوں کےخلاف کاروائی ہو گی؟ ان کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنماء عثمان سعید بسرا کا کہنا تھاق کہ محترم پھر جھوٹ پھیلاتے پکڑے گئے ہم کہہ رہے کسی بھی وزیراعظم کا دو دہائیوں میں یہ پہلا دورہ ہے، جب نفرت محض حسد کی بنیاد پہ ہو تو انسان جو بن جاتا اسے ۔۔۔۔۔ کہتے عقل مند خالی جگہ خود پر کریں. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کریں گے. موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین اس دورے کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں. وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ ماسکو ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب مغربی ممالک اور روس کے درمیان یوکرین کے معاملے پر کشیدگی بظاہر بلند ترین سطح پر ہے اور پیر کی شب روس کے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں کابینہ کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ یوکرین تنازع سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اس دورے پر مدعو کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News