ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور
لاہور: سیشن عدالت لاہور نے لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور کرلی. عدالت نے پولیس کو پانچ مارچ تک ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا. ایڈیشنل سیشن جج نے نبیل عرف بھولا ریکارڈ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی. ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا ہے. ملزم نے استدعا کی کہ لڑکی نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے کہا تھا کہ اس کا بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے مقامی ہوٹل بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔

Watch Live Public News