پبلک نیوز: پاکستان آنے والے مسافروں کے حوالے سے کویڈ پروٹوکول میں تبدیلی۔ نئے پروٹوکول 24 فروری رات ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم۔ تاہم ایسے مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ نہیں اور عمر 12 سال سے زائد ہو، ان کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ دکھانا ہوگا۔ ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان آنے والوں کے لئے فل ویکسینیشن اب لازمی شرط ہے ماسوائے ان مسافروں کے جن کو 6 جنوری کے لیٹر نمبر 801/A/Ops III /NCOC-01 کے تحت کسی قسم کا استثنا دیا گیا ہو۔ 12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو فل ویکسینیشن کی شرط سے استثناء حاصل ہوگا۔ تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک فل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان آسکیں گے۔ ڈیپورٹ ہونے والے مسافر اور بارڈر ٹرمینلز پر پیدل پہنچنے والے حضرات ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اپنے گھر پر 10 دن کا کرنطینہ کریں گے۔